10 اگست، 2006، 7:11 PM

ملائشيا

ملائشيا نے اسلامي ممالك پر زورديا ہے كہ اسرائيل سے اپنے سفارتي تعلقات منقطع كرليں

ملائشيا نے اسلامي ممالك پر زورديا ہے كہ اسرائيل سے اپنے سفارتي تعلقات منقطع كرليں

ملائشيا نے تمام ممالك بالخصوص مشرق وسطي كے ممالك سے كہا كہ وہ اسرائيل كے لبنان پر وحشيانہ حملوں اور انساني حقوق كي وسيع پيمانے پر خلاف ورزي كے پيش نظر اسرائيل سے اپنے سفارتي تعلقات ختم كرليں

مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملائشيا كے وزير خارجہ سيد حميد البار نے تمام ممالك بالخصوص مشرق وسطي كے عرب ممالك سے كہا كہ  وہ اسرائيل كي طرف سےلبنان پر وحشيانہ حملوں اور انساني حقوق كي وسيع پيمانے پر خلاف ورزي كے پيش نظر اسرائيل سے اپنے سفارتي تعلقات ختم كرليں اس سے قبل ونزوئلا كے صدر نے اپنے سفارتي تعلقات اسرائيل كے ساتھ ختم كرنے كا اعلان كيا تھا ملائشيا كے وزير خارجہ نے كہا كہ عالمي برادري كا يقينا يہ نظريہ ہے كہ اسرائيل نے بہت بڑي غلطي كي ہے اور اس نے انساني اور بين الاقوامي قوانين كي واضح خلافورزي كا ارتكاب كيا ہے انھوں نے كہا كہ اس بات كے پيش نظر مشرق وسطي كے ممالك ( مصر ، اردن ، تركي، موريش اور قطر ) كو اپنے سفارتي تعلقات اسرائيل سے منقطع كرلينے چاہييں واضح رہے كہ ملائشيا كے اسرائيل كے ساتھ سفارتي تعلقات نہيں ہيں ملائشيا كے وزير اعظم احمد البداوي نے بھي نےاس سے قبل موجودہ بحران كو ختم كرنے كے لئے مذاكرات كا باب كھولنے كي اسرائيلي درخواست كو مسترد كرديا تھا  ملائشيا كے وزير خارجہ نے بھي اس سے قبل  اسلامي ممالك پر زورديا تھا كہ وہ حزب اللہ كو اسلحہ فراہم كرنے پر سنجيدگي كے ساتھ غور كريں

News ID 365150

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha